عائشہ غوث پاشا

معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں اتنا بگاڑ ہے کہ یکایک سب ٹھیک نہیں ہو سکتا، معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں خسارے اور مہنگائی کا توازن قائم کرنا ہوگا، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہو جائے گا، آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

سندھ حکومت کا صوبہ بھر کی تمام جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے