شہباز شریف

معیاری تعلیم کا فروغ اولین ترجیح، کوشش ہے کوئی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت برطانیہ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن سر اسٹیو اسمتھ نے کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو، اس کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن اینڈو مینٹ فنڈ قائم کیا تھا، اسی قسم کے اقدامات وفاق میں بھی اٹھائیں گے، تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آر ہی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں برطانوی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستانی اور برطانیہ کی جامعات کے مابین ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں اشتراک ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے