مریم نواز

مریم نواز کا نوازشریف سے تھوڑی سی غیرت عمران خان کو دینے کی اپیل

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے نواز شریف سے تھوڑی سے غیرت عمران خان کو دینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری سے فرار پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات سنیں نوازشریف، تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے! باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم اور ساتھ ہی عمران گھبرانا نہیں کا ٹیگ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے