اسحاق ڈار

ادویہ ساز کمپنیوں کے وفد کی وزیر خزانہ سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ادویہ ساز کمپنیوں کے اعلی سطحی وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزنہ اسحاق ڈار سے ادویات ساز کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیرا سیٹا مول 500 ملی گرام گولی کی قیمت پر اتفاق ہو گیا ہے، پیرا سیٹا مول کی گولی 2 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ادویات ساز کمپنیوں کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پیراسیٹامول کی قیمت پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں پیراسیٹامول کی قیمت کم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔ پیراسیٹامول ایکسٹرا ٹیبلٹ کی قیمت 2 روپے 75 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے، پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117 روپے 60 پیسے مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے