حسینہ معین

معروف پاکستانی شخصیت کے انتقال پر بلاول بھٹو بھی صدمے کا شکار

کراچی (پاک صحافت) معروف پاکستانی شخصیت حسینہ معین کے انتقال نے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی صدمے کا شکار کردیا ہے۔ جس کا اظہار انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کے انتقال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حسینہ معین کی وفات میرے لئے صدمے کا باعث ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحومہ پاکستان کے لئے ایک درخشاں ستارے کی حیثیت رکھتی تھی۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ دُعاگو ہوں، اللّہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ پی پی پی چیئرمین نے حسینہ معین کے اہلخانہ اور ان کے سوگوار پرستاروں سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے