شیری رحمان

اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا حق تھا۔ شیری رحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا حق تھا۔ اس سے پی ڈی ایم کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اکثریت پی پی کی تھی اس لئے قائد حزب اختلاف کا حق بھی اکثریتی جماعت کو حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ میں سید یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ہماری جماعت کا حق تھا کیونکہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی ہمارے امیدوار کی حمایت کی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ کل 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی گئی۔ ان 30 ممبرز میں 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی اور ایک جماعت اسلامی کا ممبر شامل ہے۔ ان ممبرز میں 2 فاٹا اور دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے