فیصل کریم کنڈی

ایک شخص کیلئے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات پیدا ہوئے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صرف ایک شخص کے لیے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات پیدا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فلیڈ کی بات کرتی ہے تو بونوں کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صرف ایک شخصیت کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر کے آئینی ذمے داری پوری کرے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے ملک کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ صرف سندھ میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا طوفان ہے باقی3 صوبوں میں نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے