نواز شریف مریم نواز

نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی و مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالتی معاون نے کہا کہ اس کیس میں اپیل کنندہ سابق وزیرِ اعظم اور سیاسی شخصیت ہیں، عدالت کو اس اپیل کو سنتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ عدالتی معاون نے کہا کہ کسی عام غریب آدمی کا کیس ہوتا تو ایسی احتیاط ضروری نہیں تھی، ان کی غیر موجودگی میں ٹرائل سپریم کورٹ نے کالعدم کیئے ہیں۔ خیال رہے کہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ کے دلائل کے مطابق اپیل بھی ٹرائل کا تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم نامے کے مطابق ایک سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیل سن سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ عدالتی معاون نے کہا کہ جو اشتہاری ہیں ان کی اپیل التواء میں رکھی جائے یا عدم پیروی خارج کر دی جائے، سرنڈر کرنے پر نواز شریف کی زیرِ التواء اپیل سن لی جائے، خارج ہو تو وہ بحال کرا لیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے