پی ٹی آئی رہنما

این اے 249 ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو حلقے سے نکل جانے کا حکم

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے، فردوس نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا کہا جائے۔ ڈی آر او کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے، پولنگ کے دوران منتخب پارلیمنٹرینز کا حلقے میں آنا غیرقانونی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لئےووٹنگ کا عمل جاری ہے، کو صبح 8 بجے سے شروع ہوا  اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی۔  خیال رہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے