مریم اورنگزیب

ایک ذہنی مریض کی انا آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک ذہنی مریض کی انا آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے دو دن سے آئین و قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ آج یہ تماشا پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بےبس نظر آتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اللہ کی شان کہیں یا مکافات عمل، آخری سانس لیتے مریضوں اور اہلخانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج بزرگ اور بیمار بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے