بلاول بھٹو زرداری

مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ملک بھر کے عوام کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے وزراء سمیت اہم پارٹی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے نمائندوں نے بارشوں کے بعد کی صورت حال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے نمائندوں اور پی پی پی رہنماؤں کا عوام کے درمیان رہ کر مسائل کے حل کی کوشش قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عام آدمی کی جماعت ہے، مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بی بی فریال تالپورنے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدرعلی مدد جتک نے بھی ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو کو حاجی علی مدد جتک نے بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان میں بارشوں سے تباہی کی صورت حال سے آگاہ کیا

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے