علامہ طاہر اشرفی

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو قائدِ اعظم کی تھی، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو قائدِ اعظم کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق طاہر اشرفی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں بچوں اور خواتین کو قتل کیا جا رہا ہے، اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسلح افواج قربانیاں دے کر پاکستان میں امن کو یقینی بنا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں کسی گروہ یا جتھے کو مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پیغامِ پاکستان کے تحت علماء ملک میں امن کے لیے متفق ہیں، نگراں حکومت جو کرسکتی ہے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے