رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ خبردار کر دیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں اور شرافت سے گھر چلے جائیں، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہاکہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں توبہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ اور عوام آپ پر تھو تھو کرتی رہے، صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید  کہا ہے کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں، کسی بھی خلاف ورزی سے باز رہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے، صدر کے پاس کوئی ’اِن ہیرنٹ‘ یا ’ریذیڈیول‘ پاورز نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، اُن کے پاس ’ویٹو‘ کا اختیار نہیں، ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے