ریحام خان

آج یہ ثابت ہوگیا کہ فتنہ خان، صادق اور امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشار پسند ہے۔ ریحام خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ریحام خان کا کہنا ہے کہ آج یہ ثابت ہوگیا کہ فتنہ خان، صادق اور امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشار پسند ہے، اب قوم اس فراڈئے کی حقیقت جان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیا گیا ہے۔ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فیصلے کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا مغرب میں کسی رہنما پرغیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟

ریحام خان کا مزید کہنا ہے کہ قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائیڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا ۔جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا۔ قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ انتشار اور اسکے لیڈر کے حق میں ہوئی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے