ویکسین

ملک بھر میں ایک ہی دن چودہ لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہی دن چودہ لاکھ سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے جو اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 اگست کو 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ جبکہ مجموعی طور پر اب تک 5 کڑور 51 لاکھ 78 ہزار 37 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز سب سے زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے