امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تعینات کردہ جج نے جوبائیڈن کا فیصلہ معطل کردیا

امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تعینات کردہ جج نے جوبائیڈن کا فیصلہ معطل کردیا

تہران (پاک صحافت) امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات کیئے گئے جج نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لیے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے، جج کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے، جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن نے اپنے پہلے انتظامی حکم نامے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے تحت، امریکہ میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جاتا تھا، ان میں وہ تارکینِ وطن بھی شامل تھے جن کا، اورٹیگا کی طرح کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

اس ایک دم اچانک پالیسی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ، کیسے کانگریس کی جانب سے اس معاملے کو کوئی مستقل حل نہ دینے کے سبب، صدر کی جانب سے یک جنبشِ قلم لاکھوں تارکین وطن کی تقدیر ڈرامائی طور پر بدل سکتی ہے، تاہم ان اقدامات کے خلاف فیڈرل عدالت میں کئی سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں، جس سے مزید زندگیاں کہیں درمیان میں معلق ہو کر رہ جائیں گی، کیونکہ قانونی جنگ طُویل ہو سکتی ہے۔

امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) نے مالی سال 2020 میں ایک لاکھ 85 ہزار غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا، ان میں وہ افراد شامل نہیں ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کی وبا کے دوران جاری کردہ ایک ضابطے کے تحت سرحد ہی سے فوری طور پر زبردستی واپس بھیج دیا جاتا تھا۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ کے تحت، آئس کے افسران زیادہ صوابدید سے کام لیں گے، اپنی مدت صدارت کے پہلے دن، انہوں نے امیگریشن پر ایک مجوزہ مسودہ قانون کانگریس کو بھیجا ہے، جو اگر منظور ہو جاتا ہے تو اس سے ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کیلئے شہریت حاصل کرنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے