آصف زرداری

آصف زرداری کا ڈہرکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ڈہرکی ٹرین حادثے پر انتہائی رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔  سابق صدر  آصف علی زرداری نے  جاری بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر سکھر کو فون کیا اور ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 40 مسافر جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے