اسحاق ڈار

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی صورت حال کے جائزے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں چینی کے دستیاب اسٹاک کی صورتحال اور مستقبل میں طلب کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب کے باعث سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ چینی کے اسٹریٹیجک ذخائر کو برقرار رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے