حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن ہی عوام کو مشکلات سے بجات دلائے گی۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہماری پارٹی ہی عوام کو مشکلات و مسائل سے نجات دلائے گی۔ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد و ہدف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے جس سے ووٹ چور ہار گئے جبکہ ڈسکہ کی عوام جیت گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کو سپریم کورٹ نے قائم رکھا جس سے ووٹ کی عزت ہوئی۔ ایسے فیصلوں سے آنے والا ہر الیکشن محفوظ ہوگا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ 10 اپریل کو ایک بار پھر انشاءاللہ فتح شیر کی ہوگی۔ پہلے بھی ہم نے الیکشن جیتا تھا، ڈسکہ میں پھر جیتیں گے کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کا پہرہ دیا، پھر دیں گے۔ عوام نے اپنے ووٹ کی حفاظت کا تہیہ کر لیا ہے۔ ہر پولنگ سٹیشن کو ووٹ کی حفاظت کا مورچہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے