شہباز شریف آذربائیجان

آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو رعایتی قیمت پر ایل این جی فراہم کرے گا، معاہدہ طے پاگیا

باکو (پاک صحافت) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، آذربائیجان کے صدر الہام عالیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آذربائیجان کی ائیرلائن اسلام آباد کے لیے پرواز شروع کر رہی ہے، آذربائیجان کی آذر ائیر لائن اسلام آباد اور کراچی کے لیے دو پروازیں چلائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستانی باسمتی چاول باکو میں بھی دستیاب ہوں گے جبکہ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانےکی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 6 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے