محسن رانجھا

عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ محسن شاہ نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، ان کے خلاف کرپشن اور چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تحائف لیکر چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور توشہ خانے کی کراکری گھر لے گئے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان صرف ڈائری لے کر گئے، اس ڈائری میں سارا حساب کتاب ہے، توشہ خانہ کے سامان کی کم قیمت لگائی گئی، اب یہ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لے کر جائیں گے۔

محسن شاہ نواز رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ 3500 روپے کا ٹی سیٹ کہاں سے ملتا ہے، 25 کروڑ کی گھڑی کی قیمت بہت کم لگائی گئی، فارن فنڈنگ فیصلے کے مطابق عمران خان کا سرٹیفکیٹ ٹھیک نہیں ہے، الیکشن قوانین کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملنا چاہیے۔محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ نیب سے بھی سوال پوچھیں گے مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند کیا اور چیئرمین نیب پر کونسا دباؤ تھا، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے، انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے