مسلم لیگ ن

ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیے

راولپنڈی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل رابطہ کار سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں ہوا۔

سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب کی قیام گاہ پر ہونے والے اجلاس میں کمیٹی ارکان طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔

اجلاس میں ضلع اٹک سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔ کوآرڈی نیشن کمیٹی اپنی تجاویز مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کا اجلاس منگل کو بھی جاری رہے گا جس میں ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں، میٹرو پولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سے درخواست گزاروں کے انٹرویو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے