بھارتی انتہاپسند جماعت بی جے پی کو شرمندگی کا سامنا، خاتون رہنما منشیات سمیت پکڑی گئی

بھارتی انتہاپسند جماعت بی جے پی کو شرمندگی کا سامنا، خاتون رہنما منشیات سمیت پکڑی گئی

مغربی بنگال (پاک صحافت)  بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کو اس وقت شدید ذلت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا جب پارٹی کی اپنی رہنما منشیات سمیت پکڑی گئی اور اس نے اپنی ہی جماعت کے خلاف بیان بازی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منشیات سمیت پکڑی گئی، ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے تلاشی کے دوران پامیلا گوسوامی کے پرس اور گاڑی میں چھپائی گئی کوکین برآمد کرلی، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ کے ساتھ اس کے دوست اور ایک سیکورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوکین سپلائی کرنے کے معاملے میں گرفتار بی جے پی کی خاتون لیڈر پامیلا گوسوامی نے گزشتہ روز عدالت میں سنسی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بی جے پی لیڈروں نے ہی پھنسایا ہے اور اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے، ساتھ ہی بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی کے قریبی ساتھی راکیش سنگھ کو بھی گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

پامیلا کو گزشتہ روز علی پور کی ضلع عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پامیلا نے کہا کہ ان کے خلاف سازش رچی گئی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مرکزی رہنما کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی ساتھی راکیش سنگھ نے ان کے خلاف سازش کی ہے، اس واقعے کے بعد بی جے پی میں اندرونی رسہ کشی ایک بار پھر سامنے آگئی ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری و ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ خواتین کی اسمگلنگ معاملے میں پہلے بھی بی جے پی لیڈران ملوث رہے ہیں، اس مرتبہ منشیات کی سپلائی کے معاملے میں بی جے پی لیڈر کی گرفتاری سامنے آئی ہے۔

دریں اثنا مغربی بنگال کے وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے اس پورے معاملے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا اصل کردار اور چہرہ سامنے آگیا ہے، خواتین کو منشیات فروشی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

چندریما بھٹاچاریہ نے کہا کہ بی جے پی میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے، اس سے پہلے بھی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور کارکن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، اب خواتین کو منشیات کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کیے جانے کی بات بھی سامنے آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے