مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کو لاہور میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

لاہور (پاک صحافت) والٹن کنٹونمنٹ کے وارڈ سات کے انتخابات میں مخالف امیدواروں کو شکست دے کر مسلم لیگ ن نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرلی ہے، کارکنوں میں خوشی کی نئی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ کے وارڈ سات کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی۔ وارڈ سات کے تمام 30 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار نعیم بٹ پانچ ہزار 187 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدوار ارشد علی دو ہزار 531 ووٹ لےکر دوسرے جب کہ تحریک انصاف کے محمد الحسن دو ہزار 501 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے۔

ذرائع کے مطابق وارڈ سات کے الیکشن کے ساتھ ہی لاہور کینٹ کے تمام وارڈز کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ یاس رہے کہ یہاں تمام 10 وارڈز میں ن لیگ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اور دیگر تمام امیدوار شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے