سعید غنی

کراچی کے نالوں میں قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے نالوں میں غیرقانونی طور پر قائم کی گئی تجاوزات کو جلد گرائیں گے جبکہ متاثرین کو متبادل زمین دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نالوں پر تعمیرات کرنے والے اصل ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، نالوں پر عمارتوں کا بننا جائز نہیں ہے، غیرقانونی طور پر ہونے والی تعمیرات پر ایکشن لیا جارہا ہے۔

یاد رہے کراچی کے علاقے شیرشاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ ایک نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پیٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے