فضل الرحمان

پی ڈی ایم نے ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کو نکالا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کو نکالا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمران کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سخت تنقید کی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کو نکالا ہے، ہم نے عمران کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو تم نے کیا یہ اس کا مکافاتِ عمل ہے ، تم اب بند گلی میں چلے گئے ہو ، تم آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہو ، دھمکی دیتا ہے کہ استعفے دے دیں گے، تم نے استعفے دیے تھے پھر اسمبلی میں واپس آئے یا نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ راولپنڈی جلسے میں 10 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کروں گا ، یہ 10 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہ کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے