قرض میں پھنسے ممالک کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگراں وزیراعظم

(پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قرض میں پھنسے ممالک کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب  میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے عالمی ترقیاتی تعاون پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت  اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے