بلیغ الرحمان

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ہمیشہ مسلم لیگ ن کا شعار رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں معیشت بہتر تھی اور مہنگائی کی شرح کم تھی البتہ اب حکومت کو  بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب  محمد بلیغ الرحمان سے مختلف شہروں سے آنے والے وفود کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفود کے شرکاء نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارِ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے کیونکہ معیشت کا پہیہ چلتا ہے تو اس کے اثرات دور تک جاتے ہیں۔

واضح  رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مزید کہاکہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پہ خصوصی توجہ دیں گے، مشکل حالات کی وجہ سے حکومت کو سخت فیصلے بھی لینے پڑ رہے ہیں۔ کامل یقین ہے کہ جہاں نیت نیک ہو، ارادے مضبوط ہوں گے وہاں راستے بن جاتے ہیں، موجودہ حکومت مشکل حالات کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے