انسٹاگرام

انسٹاگرام کا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بند کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  انسٹاگرام نے اپنا اہم ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انسٹا گرام کے آفیشل بلاگ میں شایع ہونے والی پوسٹ کے مطابق کمپنی انسٹا گرام  IGTV ایپ کو بند کرکے حال ہی میں متعارف کرائے گئے فیچر ’ ریلز‘ میں سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو بند کرنے کا مقصد ویڈیو کے مواد کو ممکنہ حد تک سادہ اور تخلیقی رکھنا بھی ہے۔ یاد رہے کہ انسٹا گرام اب ایک نئے ’ ایڈ ایکسپیریئنس‘ پر کام کررہی ہے، جس کی مدد سے کانٹینٹ تخلیق کرنے والے صارفین کو ’ریلز‘ کے ذریعے آمدن کرنے کی خدمات فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے تمام صارفین جو کہ IGTV کے ان اسٹریم ویڈیو ایڈز سے پیسے کما رہے تھے انہیں عارضی طور پر ماضی کی آمدن کی بنیاد پر ماہانہ ادائیگی کی جائے گی۔ یاد  رہے کہ دوسری جانب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے گزشتہ روز ہی اپنے استعمال کنندگان کو 10 منٹ دورانیے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے