شہباز شریف

وزیراعظم کا شہریوں کو ایک کے بجائے آٹے کے دو تھیلے مفت دینے کا حکم

بہاولپور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے شہریوں کو ایک کے بجائے آٹے کے دو تھیلے مفت دینے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شکایات بھی سنیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق شہریوں کی شکایات سنیں، خواتین سے آٹا فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور شہریوں کو مفت آٹے کی باآسانی فراہمی سے متعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے گا، بزرگوں اور بیماروں کے لیے آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچائے جائیں۔ انہوں نے بیمار خاتون کو آٹے کے دو تھیلے فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو شہری ایک تھیلا آٹا لے چکے ان کو آئندہ دو تھیلے دیے جائیں، دو تھیلے آٹا فراہمی سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو بار بار آنا نہیں پڑے گا۔

بہاولپور کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں بھی مفت آٹا فراہمی کے پوائنس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مفت آٹا فراہمی میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے