مسئلہ کشمیر کا پائدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے: جاویدقصوری

مسئلہ کشمیر کا پائدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے: جاویدقصوری

لاہور (پاک صحافت) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کی جارہی ہے۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکن محکمہ خارجہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور 5فروری کو کشمیر ڈے منانے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر یہ اقدام ناکافی ہیں۔ اس حوالے سے بھارت پر دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی امن کا خواب مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پورا نہیں ہو سکتا : فردوس عاشق

مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ ساڑھے پانچ سو دنوں سے کرفیو ختم کروانے کے لیے عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہندوستان کے گھنائونے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے دنیا بھر میں موجود اپنے ہر سفارتخانے میں کشمیر ڈیسک کو بحال کرکے موثر بنائے تاکہ منظم اندز میں بھارت کاسفارتی محاذ پر مقابلہ کیا جاسکے۔

دوست ممالک کو اس حوالے سے مکمل اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اڑھائی سالہ دور اقتدار ناکامیوں اور بدترین کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر محاذ پر عوامی جذبات کو مجروح کیا گیا۔ ریلیف کے نام پر عوام کو لالی پاپ دے دیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کی تبدیلی آٹا چوروں، چینی چوروں اور کمیشن خوروں کی محافظ بن چکی ہے۔

محمد جاویدقصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ عوا م میں مایوسی بڑھتی چلی جارہی ہے۔ حکومتی منصوبے ٹھپ ہورہے ہیں۔ حکمرانوںمیں اہلیت ، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ کوئی منصوبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جو تحریک انصاف کی حکومت نے شروع کیا ہو اور وہ پایہ تکمیل تک پہنچا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  قوم سوال کرتی ہے کہ کہا ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر۔ غریب عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے اڑھائی سال گزرنے کے باوجود بھی یونہی محسوس ہوتا ہے کہ اسے عوام کے اصل ایشوز مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔حکومت صرف اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی اور غیر سنجیدہ طرزعمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے