منظور وسان

2023 میں عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، انہیں کسی نہ کسی دیوار کے پیچھے قید دیکھ رہا ہوں، انہیں سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔ جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کرکے دوسری پارٹی بنائیں گے یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ ملک جیسے چل رہا ہے ویسے ہی چلتا رہے گا اور مزید معاشی مشکلات کا سامنا کرے گا۔ نیا سال پیپلز پارٹی کیلئے بہتر ہے، کوشش کی جائے گی کہ چند وڈیروں اور جی ڈی اے کو پی پی پی مخالف مقابلہ کروایا جائے مگر جی ڈی اے کے کچھ لیڈر ہمارے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے 2023 میں نواز شریف کی وطن واپسی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے