رانا ثناءاللہ

مریم وزیراعلی بننے کے بعد نوازشریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مریم وزیراعلی بننے کے بعد نواز شریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئی روایت قائم کی جارہی ہے، اس تاریخی لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے، وزارت اعلی خدمت کا منصب ہے، شہبازشریف نے بطور خادم اعلی مثال قائم کی اب نوازشریف کی روایات کو مریم نواز آگے بڑھائیں گی۔ مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، بیوروکریسی سمیت تمام طبقات مریم نواز سے تعاون کریں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاست، بدتمیزی اور بدتہذہبی کا سلسلہ چار، پانچ سال سے جاری ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام لائے گا، معاشی استحکام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج مسلم لیگ ن کی قیادت کو درپیش ہے، مریم نواز اس چیلنج میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گی، پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے