کورونا وائرس

ملک میں کورونا کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 24 گھنٹوں میں 149 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس نے حملوں میں تیزی دکھادی، سرکاری اعداد  و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 149 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد  16243 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6127 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 56285 تک جا پہنچی ہے، تاہم فعال کیسز کی تعداد 80559 ہے۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 69556 ہے اور اب تک 636 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  ملک میں  میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4527 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 59483 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 272197 ہوگئی ہے جب کہ 4551 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 267572 ہے اور 7430 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20822 اور ہلاکتیں 223 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 105438 اور 2867 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15524 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 433 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5176 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے