اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں طلب کیے گئے اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے اخراجات کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کےلیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت اور ججوں کی رہائش گاہوں کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

ایوان صدر سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لیے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے جبکہ وزارت پارلیمانی امور کے لیے 6 کروڑ 36 لاکھ روپے کی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے