چین

چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیراعظم ہی لیفینگ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثناءاللہ نے چینی نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ چینی وفد میں نائب وزیراعظم کے ہمراہ 4 وزرا بھی شامل ہیں۔

چینی نائب وزیراعظم کی باقاعدہ مصروفیات کل سے شروع ہوں گی اور وہ کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے