شہباز شریف

حکومتی وعدے اور نام نہاد ریلیف پیکج جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نام نہاد ریلیف اور وعدے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ تین سال میں کسی ایک وعدے پر عمل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ پٹرول مہنگا ہوگا۔ قوم کو یہ سبق یاد ہوچکا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط نے قوم کا بھرکس نکال دیا۔ ریلیف اور پی ٹی آئی دومتضاد چیزیں ہیں۔ غلط بیانی کرنے والی حکومت کی کسی بات پر قوم کو اعتماد نہیں۔ ملک میں چینی کا ذخیرہ 15 روز کا رہ گیا ہے اور خطاب کا شوق پورا کیا جارہا ہے۔ مہنگائی کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد خطاب کی نہیں، استعفٰی دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے