الیکشن کمیشن

انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقدکیا گیا جس میں انتخابات کے مکمل نتائج کا جلد اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی زیرصدارت اجلاس میں ممبران و سیکرٹری سمیت قانونی ٹیم نے شرکت کی، عام انتخابات کے انعقاد، نتائج سے متعلق بریفنگ لی گئی۔

نتائج میں تاخیر کی وجوہات پر بریفنگ کے دوران کمیشن ٹیم نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث انتخابی عمل میں خلل پیدا ہوا، جلد مکمل نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے