ریئل می

ریئل می کی جانب سے سی سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ریئل می نے اپنی سی سیریز کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون سی 20 اے متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق  نئے اسمارٹ فون میں میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فون کے بیک پینل کو رئیل می نے جیومیٹرک آرٹ ڈیزائن کا نام دیا ہے جس میں چوکور کیمرا آئی لینڈ موجو ہے مگر حیران کن طور پر صرف ایک ہی کیمرا موجود ہے۔ خیال رہے کہ فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی 20 اے میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ فون 2 رنگوں آئرن گرے اور لیک بلیو میں ستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے بنگلہ دیش میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے