مریم اورنگزیب

حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ہاؤسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، پیکا آرڈیننس 2016ء پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا، ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی اور حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے وزارت اطلاعات کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی وی، اے پی پی سمیت وزارت کے تمام اہم اداروں پر اس وقت ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں کے درمیان روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے