شاہد خاقان

الزام لگانے والے اپنی حیثیت اور اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے وفاقی حکومت اور نیب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں واضح کیا نیب نے الزام لگایا ہے تو اسے ثابت بھی کرنا ہوگا۔ شاہ خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کہ ذرائع آمدن کا تعین کیے بغیر الزام کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ الزام لگانے والے اپنی حیثیت اور اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہ خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن ک صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات سے متعلق گفتگو میں کہا کہ ذرائع آمدن کا تعین کیے بغیر الزام کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ عوام بھی 3 سال سے لگائے گئے الزامات جاننا چا ہتے ہیں، نیب نے اعتراف کیا شہباز شریف نے کوئی کک بیک نہیں لیا، 55 یا 5500 والیوم ہوں، ثبوت دینا ضروری ہے، بغیر ثبوت والیوم کسی کام کے نہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے  پریس کانفرنس کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو کس بنیاد پر نیب ریمانڈ اور جیل میں ڈال سکتے ہیں؟ نیب کا چیئرمین ملک کے قانون اور آئین سے باہر نہیں ہو سکتا، آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھنے والے کل جواب دہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے