انسٹاگرام

انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کے لئے متعدد نئے فیچرز متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس انسٹاگرام اور اور میسنجر کے لئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔  کمپنی کے مطابق فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر جلد انسٹاگرام میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اسی طرح آئی او ایس (اور بہت جلد اینڈرائیڈ میں) صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ ریپلائی بھی کرسکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلیکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔ دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ متعارف کرائے گئے نئے فیچرز میں سے میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔ اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔ ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کرایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے