شہباز شریف

خوش نصیبی ہے کہ قدرت کی طرف سے مجھے نوازشریف جیسا بھائی ملا۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خوش نصیبی ہے کہ قدرت کی طرف سے مجھے نواز شریف جیسا بھائی ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج 25 دسمبر کو اپنے محترم بھائی اور قائد محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ قدرت کی طرف سے مجھے نواز شریف جیسا بھائی ملا جو جرات اور استقامت کا پیکر ہے اور ایثار و قربانی جس کا شعار ہے۔ نواز شریف کی انتھک جدوجہد اور توانائی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کی موجودگی ہمیں بے پناہ حوصلہ بخشتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف میرے لیے گراں قدر سرمایہ ہیں تو دوسری طرف وہ پاکستان کے موجودہ مشکل وقت میں ایک مدبر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ امید کا استعارہ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سروں پر ان کا دست شفقت ہمیشہ قائم رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے