بلاول بھٹو

سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی کی حکومت نے رکھی تھی، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبے (سی پیک) کی بنیاد پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اور چین کی سب سے بڑی کمیونسٹ پارٹی نے ڈالی تھی۔ ان کا کہنا ہےکہ کمیونسٹ پارٹی اب دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی کی حکومت اور چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ڈالی۔

واضح رہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا جیسی عالمی وبا سے دنیا بھر کی معاشی ترقی سست ہوگئی تھی، چین نے بے مثال معاشی ترقی کی اور ساری دنیا کو سبق دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے