فیاض الحسن چوہان

چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے۔ فیاض چوہان

لاہور (پاک صحافت) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فیاض الحسن چوہان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگو کے لیے تیار ہونے کی خبر پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دے دیا۔ انہوں نے رد عمل میں یہ شعر دہرایا کہ

کی اُس نے میرے قتل کے بعد جفا سے توبہ
ہائے اُس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا۔۔!!

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے