اعظم سواتی

اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ اور اداروں کے خلاف تقاریر پر بلوچستان میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 4 دسمبر کو بلوچستان کچلاک کی مقامی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے اعظم سواتی کی بلوچستان پولیس کی درخواست پر کچلاک منتقلی کیلئے راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ پولیس نے کچلاک بلوچستان میں درج مقدمے میں تین روزہ سفری ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 4 دسمبر تک بلوچستان کی مقامی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے