سعید غنی

عمران خان اس وقت ایک دہشتگرد تنظیم کے سربراہ بن چکے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت ایک دہشتگرد تنظیم کے سربراہ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پچھلے ایک ہفتے میں ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں۔ عمران خان ایک سیاسی جماعت کا سربراہ اور بدقسمتی سے سابق وزیراعظم ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو عدلیہ، پولیس اور اداروں کے خلاف اُکسا رہا ہے، اس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ عمران خان جس انداز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں، اس طرح کی مثالیں بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں بھی خوشی خوشی اس کو قبول کر رہی ہیں، عمران خان نے ڈنڈہ بردار فورس لاہور اور اسلام آباد میں بنا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے