اسحاق ڈار ایرانی سفیر

اسحاق ڈار کی پاکستان میں ایرانی سفیر سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیر کی ملازمت کے دورانیہ کو سراہتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں الوداع کہا اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان قدیم مشترکہ مذہبی اور ثقافت والے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی چیلنجز کے باوجود ترقی کرے گا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے