علامہ اقبال

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا آج 85 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جا رہا

لاہور (پاک صحافت) شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا آج 85 واں یوم وفات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا آج 85 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں منعقدہ خصوصی تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ علامہ اقبالؒ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان کا تصور پیش کیا بلکہ اپنی بلند آہنگ شاعری سے فکری طور پر قوم کو اُس بلندی پر پہنچایا جس نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں عمل کی بھٹی میں کندن بن کر دنیا کا نقشہ بدل دیا۔

پاکستان آج جیتی جاگتی حقیقت ہے مگر اس کے پیچھے علامہ اقبالؒ کی دانش و بصیرت شامل ہے۔ علامہ اقبال صرف اردو نہیں فارسی کے بھی لاجواب شاعر ہیں اسی لئے ایرانی قوم ان سے انتہائی عقیدت رکھتے ہوئے اقبالِ لاہوری کے نام سے جانتی ہے اور ان کے مجسمے آج بھی ایران کے مختلف شہروں میں نصب ہیں۔ سلطنت عثمانیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے بھی علامہ اقبالؒ نے اشعار کہے اور ترکوں کو اس سستے دور میں ڈیڑھ ملین سٹرلن کی بھاری رقم بھجوائی۔ علامہ اقبالؒ کی اعلی خدمات کے اعتراف میں انگریز سرکار نے انہیں ‘سر’ کا خطاب دیا تھا۔

یاد رہے کہ علامہ اقبال صرف ایک شاعر نہیں تھے بلکہ قانون دان، سیاست دان، مفکر اور بااثر مصنف تھے، آپ 21 اپریل 1938 کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے