زلزلہ

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیرگردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں مسترد کردیں

اسلام آباد (پاک صحافت) محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیوں کو مسترد کردیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سے نہیں ہوسکتا، پہلے سے زلزلے کا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی و مالی نقصان نہ ہوتا۔ پاکستان میں ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتے رہیں گے، ترکیہ اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں، زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔

خیال رہے کہ 5 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ میں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس سے اب تک ہزاروں افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ زلزلے سے ترکیہ کے علاوہ شام بھی متاثر ہوا جہاں اموات کی تعداد 2 ہزار 662 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے